سوره زخرف/ آیه 9- 14

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 21

۹۔وَ لَئِنْ سَاٴَلْتَہُمْ مَنْ خَلَقَ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضَ لَیَقُولُنَّ خَلَقَہُنَّ الْعَزیزُ الْعَلیمُ ۔
۱۰۔الَّذی جَعَلَ لَکُمُ الْاٴَرْضَ مَہْداً وَ جَعَلَ لَکُمْ فیہا سُبُلاً لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُونَ ۔
۱۱۔ وَ الَّذی نَزَّلَ مِنَ السَّماء ِ ماء ً بِقَدَرٍ فَاٴَنْشَرْنا بِہِ بَلْدَةً مَیْتاً کَذلِکَ تُخْرَجُونَ ۔
۱۲۔وَ الَّذی خَلَقَ الْاٴَزْواجَ کُلَّہا وَ جَعَلَ لَکُمْ مِنَ الْفُلْکِ وَ الْاٴَنْعامِ ما تَرْکَبُونَ ۔
۱۳۔لِتَسْتَوُوا عَلی ظُہُورِہِ ثُمَّ تَذْکُرُوا نِعْمَةَ رَبِّکُمْ إِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْہِ وَ تَقُولُوا سُبْحانَ الَّذی سَخَّرَ لَنا ہذا وَ ما کُنَّا لَہُ مُقْرِنینَ ۔
۱۴۔ وَ إِنَّا إِلی رَبِّنا لَمُنْقَلِبُون۔

ترجمہ

۹۔ اوراگر آپ ان سے سوال کریں کہ آسمانوں اور زمین کوکس نے پیداکیا ہے ، تووہ یقینا یہی کہیں کہ خداوند قادر و علیم ہی نے انہیں پیدا کیا ہے ۔
۱۰۔ وہی جس نے زمین کوگہوارہ اور تمہار ے سکون کی جگہ بنا یاہے اور تمہار ے لیے زمین میں راستے مقرر کیے ہیں تاکہ تم ہدایت پاجاؤ ( اور مقصد تک پہنچ جا ؤ ) ۔
۱۱۔ و ہی خدا جس نے آسمان سے مقرر مقدار میں پانی نازل کیا اوراس کے ذریعے ہم نے مُر دہ زمینوں کوزندگی عطا کی اوراسی طر ح تم قیامت میں زند ہ ہوگئے ۔
۱۲۔ وہی خدا تو ہے ، جس نے ہر چیز کو جوڑے کی صُورت میں پیدا کیاہے اور تمہار ے لیے کشتیون اور جانوروں میں سے سوار یاں بنائی ہیں ، جن پر تم سوار ہوتے ہو ۔
۱۳۔ تاکہ تم ان کی پشت پربخوبی بیٹھ سکو ، پھر جب تم ان پر سوار ہو جاؤ تو اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو اور کہو کہ پاک ومنزّہ ہے وہ ذات جس نے اسے ہمار ے لیے مسخر کردیا ، ورنہ ہم میں تو اس کی طاقت نہیں تھی ۔
۱۴۔ اور ہم اپنے پر وردگار کی طرف لوٹ جائیں گے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma