سوره سبأ / آیه 6 - 9

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 18
علماء تیری دعوت کو حق سمجھتے ہیں پروردگار کی قسم قیامت آکے رہے گی

. 6وَ یَرَی الَّذینَ اٴُوتُوا الْعِلْمَ الَّذی اٴُنْزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ ہُوَ الْحَقَّ وَ یَہْدی إِلی صِراطِ الْعَزیزِ الْحَمیدِ ۔
. 7وَ قالَ الَّذینَ کَفَرُوا ہَلْ نَدُلُّکُمْ عَلی رَجُلٍ یُنَبِّئُکُمْ إِذا مُزِّقْتُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّکُمْ لَفی خَلْقٍ جَدیدٍ ۔
. 8 اٴَفْتَری عَلَی اللَّہِ کَذِباً اٴَمْ بِہِ جِنَّةٌ بَلِ الَّذینَ لا یُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ فِی الْعَذابِ وَ الضَّلالِ الْبَعیدِ ۔
. 9اٴَ فَلَمْ یَرَوْا إِلی ما بَیْنَ اٴَیْدیہِمْ وَ ما خَلْفَہُمْ مِنَ السَّماء ِ وَ الْاٴَرْضِ إِنْ نَشَاٴْ نَخْسِفْ بِہِمُ الْاٴَرْضَ اٴَوْ نُسْقِطْ عَلَیْہِمْ کِسَفاً مِنَ السَّماء ِ إِنَّ فی ذلِکَ لَآیَةً لِکُلِّ عَبْدٍ مُنیبٍ ۔

ترجمہ

۶ ۔ او ر وہ لوگ کہ جو علم رکھتے ہیں ، وہ تو اس چیز کو ، کہ جو تیرے پرور دگار کی طرف سے تجھ پر نازل ہوا ہے ، حق سمجھتے ہیں اور . یہ کہ ... عزیز و حمید خدا کے راستہ کی طرف ہدایت کرتاہے ۔
۷۔ اور کافروں نے یہ کہاکہ : کیاہم تمہیں ایسا آدمی دکھیائیں کہ جو اس بات کی خبر دیتا ہے کہ جس وقت تم ( مرجاؤگے اورمٹی ہوجاؤ گے اور ) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے ( تو دو بارہ ) نئے سرے سے پیدا کیے جاؤ گے ۔
۸۔ کیااُس نے خدا پرجھوٹ بہتا ن باندھاہے ؟ یااُسے کسی قسم کاجنون ہے ؟ ( ایسانہیں ہے ) بلکہ وہ لوگ کہ جو آخرت پرایمان نہیں رکھتے ، وہ عذاب اور بہت بڑی گمراہی میں ہیں ( اوران کی گمراہی کی نشا نی یہی ان کا شدید انکار ہے ) ۔
۹۔ کیا انہوں نے اپنے آگے او ر پیچھے آسمان و زمین سے متعلق چیزوں پر نظر نہیں کی ، (تاکہ وہ ہر چیزپرخدا کی قدرت سے واقت ہو ں ) اگر ہم چاہیں تو انہیں ( زمین کے ایک زلزلہ کے ساتھ ) زمین میں دھنسا دیں ، یاآسمان سے ( پتھر کا ) کوئی ٹکڑ ا ان پر گرادیتے ، اس میں ہرتوبہ کرنے والے بندے کے لیے ( خدا کی قدرت کی ) واضح نشانی موجود ہے ۔
علماء تیری دعوت کو حق سمجھتے ہیں پروردگار کی قسم قیامت آکے رہے گی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma