٢۔ اعتکاف کے وقت بستر کو خدا حافظی کردینا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اعتکاف ایک کامل عبادت
٣۔ اعتکاف بمنزلہ عبادات١۔ اعتکاف دوحج اور دو عمروں کے برابر ہے
٢۔ اعتکاف کے وقت بستر کو خدا حافظی کردینا
 
ایک روایت کے مطابق جس کو کلینی نے کتاب کافی میں نقل کیا ہے ، امام صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں :
كانَ رَسُولُ اللهِ(صلى الله عليه وآله) اِذا كانَ الْعَشْرُ الاَْواخِرِ اعْتَكَفَ فِى الْمَسْجِدِ وَ ضُرِبَتْ لَهُ قُبَّةٌ مِنْ شَعْر، وَشَمَّرَ الْمِئْزَرَ، وَ طَوى فِراشَهُ
(اعتکاف کے سلسلہ میں) پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا ہمیشہ طور طریقہ اور سیرت یہ تھی کہ جس وقت مبارک رمضان کا آخری عشرہ آتا تھا تو مسجد النبی میں اعتکاف فرماتے تھے ، آنحضرت (ص) کے لئے سائبان بنایا جاتاتھا (کیونکہ اس زمانہ میں مسجد پر چھت نہیں تھی) ،آپ اعتکاف کے لئے اپنی کمر کو کس لیتے تھے اور آستینوں کو الٹ لیتے تھے ، اپنے بستر کو لپیٹ کر رکھدیتے تھے (١) ۔
جی ہاں ! آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اس قیمتی عبادت کے اس قدر مشتاق رہتے تھے کہ اعتکاف کے وقت اپنے بستر اور آرام کو خدا حافظی کردیتے تھے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ اپنے خدا سے راز و نیاز کرسکیں ۔
١۔ وسائل الشیعہ ، جلد ١٠ ، ابواب الاعتکاف ، باب ١ ، حدیث ١ ۔ اسی روایت کے مشابہ ایک روایت بحار الانوار ، جلد ٩٧ ، صفحہ ١٣٠ ۔ من لا یحضرہ الفقیہ ، جلد ٢ ، صفحہ ١٨٤ و ١٨٥ ۔ استبصار ، جلد ٢ ،صفحہ ١٣١۔ مستدرک الوسائل ، جلد ٧ ، صفحہ ٥٦٠ میں بھی بیان ہوئی ہے ۔ 
٣۔ اعتکاف بمنزلہ عبادات١۔ اعتکاف دوحج اور دو عمروں کے برابر ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma