سوره نور / آیه 30 - 31

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 14
شان نزول۳۔ بالاجازت لوگوں کے گھروں میں جھانکنے کی سزا

۳۰ قُلْ لِلْمُؤْمِنِینَ یَغُضُّوا مِنْ اٴَبْصَارِھِمْ وَیَحْفَظُوا فُرُوجَھُمْ ذٰلِکَ اٴَزْکَی لَھُمْ إِنَّ اللهَ خَبِیرٌ بِمَا یَصْنَعُونَ
۳۱ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اٴَبْصَارِھِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوجَھُنَّ وَلَایُبْدِینَ زِینَتَھُنَّ إِلاَّ مَا ظَھَرَ مِنْھَا وَلْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِھِنَّ عَلیٰ جُیُوبِھِنَّ وَلَایُبْدِینَ زِینَتَھُنَّ إِلاَّ لِبُعُولَتِھِنَّ اٴَوْ آبَائِھِنَّ اٴَوْ آبَاءِ بُعُولَتِھِنَّ اٴَوْ اٴَبْنَائِھِنَّ اٴَوْ اٴَبْنَاءِ بُعُولَتِھِنَّ اٴَوْ إِخْوَانِھِنَّ اٴَوْ بَنِی إِخْوَانِھِنَّ اٴَوْ بَنِی اٴَخَوَاتِھِنَّ اٴَوْ نِسَائِھِنَّ اٴَوْ مَا مَلَکَتْ اٴَیْمَانُھُنَّ اٴَوْ التَّابِعِینَ غَیْرِ اٴُوْلِی الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اٴَوْ الطِّفْلِ الَّذِینَ لَمْ یَظْھَرُوا عَلیٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ وَلَایَضْرِبْنَ بِاٴَرْجُلِھِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِینَ مِنْ زِینَتِھِنَّ وَتُوبُوا إِلَی اللهِ جَمِیعًا اٴَیُّھَا الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ

۳۰۔ مومنین سے کہہ دو: اپنی آنکھوں کو (نامحرموں کو دیکھنے سے) بند رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے، جو کچھ تم کرتے ہو الله اس سے آگاہ ہے ۔
۳۱۔ اور باایمان عورتوں سے کہہ دو کہ وہ بھی اپنی آنکھوں کو (نگاہِ ہوس آلود سے) بند رکھیں اور اپنا دامن محفوظ رکھیں اور سوائے اس حصّے کے کہ جو ظاہر ہے اپنے بناوٴ سنگھار کو آشکار نہ کریں اور اپنی اوڑھنیوں کے آنچل اپنے سینے پر ڈالیں (تاکہ اس سے گردن اور سینہ چھپ جائے) نیز اپنے شوہروں، اپنے آباوٴ اجداد ، اپنے شوہروں کے آباوٴ اجداد، اپنے بیٹوں، اپنے شوہروں کے بیٹوں، اپنے بھائیوں، اپنے بھائیوں کے بیٹوں، اپنی بہنوں کے بیٹوں، اپنی ہم مذہب عورتوں، اپنی مملوک عورتوں اور کنیزوں، کسی عورت کا طرف میلان نہ رکھنے والے مردوں یا ان بچوں کے، جو ابھی عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے آگاہ نہ ہوں، کے علاوہ کسی کے سامنے اپنا باوٴ سنگھار ظاہر نہ کریں، وہ اس طرح سے زمین پر پاوٴں مارکر نہ چلیں کہ ان کی چھپی ہوئی زینت ظاہر ہوجائے (اور پازیبوں کی جھنکار لوگوں کو سنائی دے) اور الله کی طرف لوٹ آوٴ تاکہ فلاح پاجاوٴ۔
شان نزول۳۔ بالاجازت لوگوں کے گھروں میں جھانکنے کی سزا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma