۲۔ چار گواہ کیوں؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 14
۳۔ قبولیت توبہ کی اہم شرط۱۔ آیت میں ”رمی“ کا کیا معنی ہے؟
ہم جانتے ہیں کہ اسلام میں حقوق اور جرائم ثابت کرنے کے لئے عموماً دو عادل گواہ کافی ہیں یہاں تک کہ کسی انسان کے قتل کا جرم ثابت کرنے کے لئے دو عادل گواہ کافی ہیں لیکن زنا کا الزام ثابت کرنے کے لئے خصوصیت کے ساتھ چار گواہ ضروری قرار دیئے گئے ہیں، ہوسکتا ہے اس مقام پر گواہ اس لئے زیادہ رکھے گئے ہوں کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس قسم کے الزامات بے مہابا لگاتے ہیں اور سوئے ظن سے یا بغیر اس کے لوگوں کی عزت وناموس کی حفاظت کے لئے ہے جبکہ دیگر مسائل یہاں تک کہ کسی کے قاتل کے بارے میں بھی لوگ کی عزت ووقار مجروح کرتے ہیں اسلام نے اس طرزِ عمل کی حوصلہ شکنی ہے، اس سلسلے میں اسلام کی یہ سختی لوگوں کی عزت وناموس کی حفاظت کے لئے ہے جبکہ دیگر مسائل یہاں تک کہ کسی کے قتل کے بارے میں بھی لوگ اس طرح کی بے سرو پا باتیں نہیں کرتے ۔
اس سے قطع نظر در حقیقت قتل نفس کا مجرم ایک شخص ہے جبکہ زنا کے مسئلے کے مسئلے میں دو افراد کے لئے اثباتِ جرم ہوتا ہے لہٰذا اگر ہر ایک کے لئے دو گواہ درکار ہوں تو کل چار گواہ ہوجائیں گے ۔
یہی بات امام صادق علیہ السلام سے منقول ایک حدیث میں بھی آئی ہے، اہلِ سنّت کے مشہور فقیہ ابوحنیفہ کا کہنا ہے:میں نے امام صادق علیہ السلام سے پوچھا: زنا زیادہ سنگین گناہ ہے یا قتل؟ تو امام(علیه السلام) نے فرمایا: قتل
میں نے کہا: اگر ایسا ہے تو پھر قتل کے لئے دو گواہ کیوں کافی ہیں جبکہ زنا کے ثبوت کے لئے چار گواہ ضروری ہیں
تو امام(علیه السلام) نے فرمایا: تم اس مسئلے میں کیا کہتے ہو؟
ابوحنیفہ کے پاس کوئی واضح جواب نہ تھا
امام(علیه السلام) نے فرمایا: یہ اس بناء پر ہے کہ زنا کے مسئلے میں دو حدیں ہیں، ایک حد مرد پر جاری ہوتی ہے اور دوسری عورت پر لہٰذا چار گواہوں کی ضرورت ہے جبکہ قتلِ نفس میں صرف ایک حد ہے جو قاتل پر جاری ہوتی ہے (1)۔
البتہ بعض مواقع ایسے بھی ہیں کہ جن میں زنا کے مسئلے میں صرف ایک حد جاری ہوتی ہے ۲مثلاً زنا بالجبر وغیرہ) لیکن یہ معاملہ استثنائی پہلو رکھتا ہے، معمول یہی ہے کہ زنا طرفین کی رضامندی سے صورت پذیر ہوتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ عام طور پر احکام کا فلسفہ غالب اکثریت پر مبنی ہوتا ہے ۔
1۔ نور الثقلین، ج۳، ص۵۷۴.
۳۔ قبولیت توبہ کی اہم شرط۱۔ آیت میں ”رمی“ کا کیا معنی ہے؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma