ائمہ (علیہم السلام) کا کربلا کی ترغیب دلانا
صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 

ائمہ (علیہم السلام) کا کربلا کی ترغیب دلانا

سوال: اہل بیت (علیہم السلام ) کے نزدیک امام حسین (علیہ السلام) کے حرم کی زیارت کی اہمیت کیا ہے ؟
اجمالی جواب:
تفصیلی جواب: آیمہ اطہار خود تو امام حسین علیہ السلام کی قبرکی زیارت کے لیے جاتے ہی تھے لیکن ساتھ ساتھ آپ کی قبر کی زیارت کا عظیم ثواب بیان کر کے شیعوں کو بھی کربلا جانے کاشوق دلاتے تھے اور ان شہداء کی یاد کو تازہ کرتے تھے اور اس طرح دشمنان اہل بیت کے منہ پر زبردست طمانچہ لگاتے تھے ۔
امام صادق نے اس طرح بیان کیا ہے:
""مامن احد یوم القیامه الا وھو یتمنی انہ زار الحسین بن علی علیہماالسلام لما یری لما یصنع بزوار الحسین بن علی علیہما السلام من کرامتھم علی اللہ"" ۔ قیامت کے روز ہر شخص آروز کرے گا کہ وہ امام حسین (علیہ السلام) کا زایر ہوتا ، کیونکہ وہ خداوند عالم کے نزدیک ان کی کرامت کو دیکھے گا (١) ۔
ایک دوسری جگہ امام صادق (علیہ السلام) سے نقل ہوا ہے:
""من سرہ ان یکون علی مواید نور یوم القیامه، فلیکن من زوار الحسین بن علی علیہماالسلام"" جو بھی قیامت کے دن نور الہی کے دسترخوان پر بیٹھنا چاہتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرے (٢) ۔
یہاں تک کہ زیارت کی روایات میں امام حسین (علیہ السلام) کی بہت زیادہ زیارت کرنے کی تاکید کی گیی ہے ۔
چھٹے امام فرماتے ہیں:
""من سرہ ان ینظر الی اللہ یوم القیامه، وتھون علیہ سکره الموت، و ھول المطلع، فلیکثر زیاره قبر الحسین علیہ السلام"" ۔ جو شخص بھی یہ چاہتاہے کہ قیامت کے دن رحمت الہی کی طرف دیکھے اور جان کنی کی حالت اس پر آسان ہوجایے اور قیامت کے دن کا ڈر اس کے دل سے ختم ہوجایے تو امام حسین کے روضہ کی بہت زیادہ زیارت کرے (٣) (4)۔
حوالہ جات:
1 . بحارالانوار، ج 98، ص 72 ; وسائل الشيعة، ج 10، ص 330، ح 37.
2 . بحارالانوار، ج 98، ص 72; وسائل الشيعة، ج 10، ص 330، ح 38.
3 . بحارالانوار، ج 98، ص 77; وسائل الشيعة، ج 10، ص 331، ح 40.
4 . آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے زیر نظر کتاب عاشورا ، ریشہ ھا ، انگیزہ ھا ، رویدادھا ، پیامدھا سے اقتباس ، صفحہ، ص55.
    
تاریخ انتشار: « 1392/06/31 »

منسلک صفحات

ائمہ (علیہم السلام) کا کربلا کی ترغیب دلانا

CommentList
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 659