خطیب خوارزمی کے اشعار میں فضائل علی (علیہ السلام)
صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

کلمه امنیتی:

یوزرنام:

پاسورڈ:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
ذخیره کریں
 

خطیب خوارزمی کے اشعار میں فضائل علی (علیہ السلام)

سوال: خطیب خوارزمی نے امیر المومنین علی (علیہ السلام) کی مدح و ثناء کے متعلق اپنے اشعار میں کیا کہا ہے؟
اجمالی جواب:
تفصیلی جواب: خطیب خوارزمی نے فضایل امیر المومنین سے متعلق یہ اشعار نظم کیے ہیں


١۔ الا ھل من فتی کابی تراب امام طاہر فوق التراب
٢۔ اذا ما مقلتی رمدت فکحلی تراب مس نعل ابی تراب
٣۔ محمد النبی کمصر علم امیر المومنین لہ کباب
٤۔ ھو البکاء فی المحراب لکن ھو الضحاک فی یوم الحراب
٥۔ علی قاتل عمروبن ود یضرب عامر البلد الخراب
٦۔ حدیث برایه و غدیر خم و رایه خیبر فصل الخطاب
٧۔ ھما مثلا کہارون و موسی بتمثیل النبی بلا ارتیاب
٨۔ بنی فی المسجد المخصوص بابا لہ اذ سد ابواب الصحاب
٩۔ کان الناس کلھم قشور و مولانا علی کاللباب
١٠۔ ولایتہ بلا ریب کطوق علی رغم المعاطس فی الرقاب
١١۔ اذا عمر تخبط فی جواب و نبھہ علی بالصواب
١٢۔ یقول بعدلہ لولا علی ہلکت ہلکت فی ذاک الجواب


١۔ کیا زمین کے اوپر ابو تراب جیسا جوانمرد اور پاک وپاکیزہ امام موجود ہے ؟!
٢۔ جب بھی میری آنکھوں میں در د ہوجایے گا تو ابو تراب کے خاک پا میرے آنکھوں کا چشمہ ہوگا ۔
٣۔پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) شہر علم کی طرح ہیں اور حضرت امیر المومنین علی (علیہ السلام) اس شہر کے دروازہ کی طرح ہیں ۔
٤۔ آپ محراب عبادت میں بہت گریہ کرتے ہیں لیکن جنگ کے روز بہت زیادہ مسکراتے ہیں ۔
٥۔ علی (علیہ السلام) نے عمروبن عبدود کو قتل کیاایسی ضربت کے ذریعہ جس سے خراب شہر آباد ہوجاتے ہیں ۔
٦۔ حدیث برایت اور روایت غدیر خم اور حدیث رایت (پرچم) جنگ خیبر تمام باتوں کو ختم کردیتی ہیں ۔
٧۔ ان دونوں کی مثال ہارون اور موسی کی طرح ہے اور یہ ایسی مثال ہے جس کو خود پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا ہے ۔
٨۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے حضرت علی (علیہ السلام) کے لیے مسجد میں دروازہ کو کھلا رکھا جب کہ تمام اصحاب کے دروازہ بند کروادییے تھے ۔
٩۔ گویا تمام لوگ کھال کی طرح ہیں اور ہمارے مولا علی (علیہ السلام ) مغز کی طرح ہیں ۔
١٠۔ آپ کی ولایت بغیر کسی شک و شبہ کے تمام دشمنیوں کے برخلاف سب کے گلوں میں طوق کی طرح ہے ۔
١١۔ جب عمرکے پاس سوالوں کے جواب نہیں ہوتے تھے توحضرت علی (علیہ السلام) اس کو حق کی طرف راہنمایی کرتے تھے ۔
١٢۔ بیشک عمر کہتا ہے : اگر علی نہ ہوتے تو میں اس سوال کے جواب کی وجہ سے ہلاک ہوجاتا، ہلاک ہوجاتا (١) (٢) ۔

حوالہ جات:

١۔ اس قصیدہ کے ٤٦ شعر ہیں جوکہ خود ان کی کتاب مناقب کے صفحہ ٣٩٩ پر چھپے ہیں ۔
٢۔ شفیعی شاہرودی، گزیدہ ای جامع از الغدیر، ص٤١٢۔
    
تاریخ انتشار: « 1396/03/06 »

منسلک صفحات

ابویعقوب نصرانی

خطیب خوارزمی کے اشعار میں فضائل علی (علیہ السلام)

ملک صالح اور حضرت علی (علیہ السلام) کی مدح وثنا

قاضی ابن قادوس اور مدح حضرت علی علیہ السلام

ابن منیر طرابلسی اور مدح علی (علیہ السلام)

CommentList
*متن
*حفاظتی کوڈ غلط ہے. http://makarem.ir
قارئین کی تعداد : 892